حیدرآباد،31دسمبر(اعتمادنیوز)حمایت نگر پولیس کو ایک نامعلوم خاتون قتل کی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔حمایت نگر پولیس کے مطابق ایک 20سے25سال کی عمر کی خاتون کی نعش
پیر کے روز ستیانارائن پورم ونیچر کے اوپن پلاٹ نمبر376میں پائی گئی۔خاتون کو ایک سے زائد زخم ہیں جسے نامعلوم افراد نے مار کر پھینک دیا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔